خضدار: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لوک فنکار غلام محمد ثاقب غلامانی کو قتل کر دیا

خضدار (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی لوک فنکار غلام محمد ثاقب غلامانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

خضدار پولیس کے مطابق پیر کے روز جھالاوان بس اڈہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے براہوئی زبان کے معروف گلوکار غلام محمد ثاقب ولد شیر محمد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید علاج کی غرض سے کراچی منتقل کیا گیاجو راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

علاوہ ازیں لیویز اور پولیس کی بروقت کاروائی ،برائیوئی لوک فنکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق برائیوئی زبان کے معروف لوک فنکار غلام محمد ثاقب غلامانی پر قاتلانہ حملے کی خبر ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی اور ایس ایس پی خضدار جاوید احمد غرشین نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد وارث کھوکھر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او سٹی محمد افضل زہری سمیت پولیس اور لیویز کے جوان شامل تھے۔

ٹیم نے جھالاوان کمپلیکس کے قریب ایک مکان پر چھاپہ ماکر ملزم نور بخش و لد محمد امین سکنہ گورو حال ضلع خضدار کو گرفتار کر لیا ،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے برائیوئی لونک فنکار غلام محمد ثاقت کے قاتل کو بروقت گرفتار کرنے والی ٹیم کو بہترین کارکردگی دیکھانے پر مبارکباد دی جبکہ عوامی و سیاسی حلقوں نے پولیس اور لیو یز فورس کی بر وقت کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرنے پر ٹیم لیڈر اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں