جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، تین بچے شدید زخمی

‏وانا (د م و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا جنوبی وزیرستان کی تحصیل وڑی بدر کے علاقے بدر گیگا خیل میں ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر کے اہلکاروں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی بچے مدرسے سے واپس آ رہے تھے کہ ایک زور دار دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں رضوان، حکیم اللہ اور عدیل زخمی ہوئے جن کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں