شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، 24 گھنٹے میں 5 ہلاکتیں

میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیر ستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد فردوس اور ازمار علی کو قتل کر دیا جبکہ خوشحالی کے علاقے سے فیاض نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیاض کو چند دن پہلے میرعلی بازار سے اغوا کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میر علی سب ڈویژن میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جب گاؤں حیدر خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسماعیل نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل 15 جولائی کو شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے جمیعت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں