خیبر پختونخوا: رواں سال ٹارکٹ کلنگ واقعات میں 55 پولیس افسر و اہلکار ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا میں سال رواں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 2 انسپکٹرز اور 2 سب انسپکٹروں سمیت 55 پولیس افسر اور اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئیں جن میں 11 پولیس افسر و اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں سال رواں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 55 پولیس افسر و اہلکار مارے گئے جن میں 2 انسپکٹرز، 2 سب انسپکٹرز، 5 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 3 ہیڈ کانسٹیل اور 43 کانسٹیبل شامل ہیں۔

ٹارگٹ کلنگ کے سب سے زیادہ واقعات ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آئیں جہاں 11 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا۔

پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پشاور دوسرے نمبر پر رہا جہاں ایک انسپکٹر اورایک ایس ایچ او سمیت 6 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بنوں میں 5 نارتھ وزیرستان میں 4 نوشہرہ میں 4 سائوتھ وزیرستان میں 2 لکی مروت میں 4 کرک میں 2 ہنگو میں 2 کوہاٹ میں 1 ٹانک میں 4 خیبر میں 3 صوابی میں 2 باجوڑ میں ایک چارسدہ میں 2 ہری پور اور مردان میں ایک ایک اہلکار ٹارگٹ کلنگ کے نشانہ بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں