راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی وزیر دفاع گیون ولیمسن نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی وزیر دفاع گیون ولیمسن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور دو طرفہ باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ برطانوی وزیر دفاع نے خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔