ڈیرہ اسماعیل خان اور راولپنڈی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، 3 افراد شہید، 2 شدید زخمی

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 15 دن امن رہنے کے بعد شیعہ ٹارگٹ کلنگ پھر شروع ہوگئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یونیورسٹی کی حدود موضع نواب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے غلام عباس ولد ربنواز اور غلام قاسم شہید ہوگئے جبکہ دو بھائی حق نواز اور شاہنواز کے شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے گھر کے دروازے پر دستک دی جیسے ہی یہ افراد باہر آئے تو دشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جس سے غلام عباس موقع پر شہید ہو گیا جبکہ حقنواز، غلام قاسم اور شاہنواز زخمی ہو گئے۔

موٹرسائیکل سوار حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قاسم بلوچ ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شہید و زخمی بلوچ کے ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں

جبکہ پبجاب کے ضلع راولپنڈی کے مصروف ترین چاندنی چوک میں بھی ٹارگٹ کلنگ کا واقع پیش آیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارا چنار سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مدثر بنگش کے فرزند کو چاندنی چوک میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور ملزمان باآسانی سے فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ثاقب بنگش کے نام سے ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں