کشمیر: فوج کی گاڑی کو باغ میں حادثہ، 9 پاکستانی فوجی ہلاک، 5 زخمی

باغ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع باغ میں پاکستانی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی شجاع آباد کے قریب گہری کھائی میں گرنے سے 9 فوجی اہلکار ہلاک گئے اور 5 زخمی ہوگئے۔ لاشیں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ھاڑی گہل کے نواحی علاقہ شجاع آباد میں سحری کے وقت فوجی گاڑی کے حادثے میں 9 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ گاڑی منگلہ سے منگ بجری باغ جاری تھی۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1561265255157706752?t=qaMRPxGNQhwgxxxGO8oJUQ&s=19

مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ سحری کے وقت 3 اور 4 بجے کے قریب پیش آیا۔ رات کے اندھیرے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کشمیر پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آرمی پرسن ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں