لکی مروت میں پولیس گاڑی پر فایرنگ، اے ایس آئی ہلاک، کانسٹیبل شدید زخمی

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر شہباز خیل کے قریب نامعلوم ملزمان کی پولیس گاڑی پر فائرنگ سے اے ایس آئی جمشید خان ہلاک ہو گئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1566308990300012545?t=mcufwijqA9k7F4sN5tmtfg&s=19

لکی پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے شہبازخیل کے قریب پولیس گاڑی پر فائرنگ کی۔ واقعے میں انچارج پولیس چوکی شہباز خیل اے آیس ائی جمشید خان ہلاک جبکہ سپاہی انعام اللہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

جمشید خان کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔جنازہ میں آرمی، پولیس اور سول افسران نے شرکت کی۔ شہید کی میت کو آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ‏ٹی ٹی پی کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ “اپنے دفاع” میں کیا گیا۔ ترجمان نے پولیس اہلکار کا سرکاری اسلحہ چھیننے کی بھی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں