چہلم حضرت امام حسینؑ: لاہور سمیت پنجاب کے 26 اضلاع میں فوج اور رینجرز طلب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے چہلم کے موقع پر فوج اور رینجرز طلب کر لی اور موبائل فون جامنگ کی درخواست کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے فوج اور رینجرز طلب کر لی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے 26 اضلاع میں فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا، فوج کی طلبی اضلاع کے ڈی سیز اور ڈی پی اوز کی درخواست پر کی گئی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق چہلم شہدائے کربلا کے جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس بھی جام ہو گی، ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے یہ ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں