لکی مروت میں پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر دستی بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈیلی اردو کے مطابق دہشت گردوں نے چوکی گنڈی چوک پر واقع چوکی پر دستی بموں سے حملہ کر کے پانچ پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے۔ جبکہ حملے میں ایک عام شہری بھی زخمی ہو گیا۔

زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج معالجہ شروع کردیا ہے۔ جبکہ تین شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بنوں منتقل کردیا گیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1567559452433305603?t=6TqRjAbhy27WDWDn3GC1mg&s=19

زخمیوں میں شریف اللہ، خالد، امداد اللہ ڈارئیور، ذیشان اور افضل شامل ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس چوکی پر دستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیا الدین اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم نے لکی مروت پولیس چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں