ٹانک میں جمیعت علمائے اسلام کے مئیر کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

ٹانک (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے تحصیل مئیر کے قافلے پر دشت گردوں کے حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل مئیر ٹانک صدام حسین بیٹنی ٹانک کے علاقہ پائی میں فاتحہ خوانی سے واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم دشت گردوں نے پائی اور درکی کے درمیان قافلے پر حملہ کر دیا۔

فائرنگ سے تحصیل مئیر صدام حسین کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے تاہم حملے میں تحصیل مئیر صدام حسین محفوظ رہے۔

حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار عمران، حوالدار برکت، کنسٹیبل رفیع اللہ، کنسٹیبل فضل رحمان شامل ہیں۔ لاشوں و زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس زرائع کے مطابق پولیس اور حملہ اوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں