جنوبی وزیرستان میں گاڑی کے قریب دھماکا، سرکاری ٹھیکدار ہلاک

وانا (د م و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک گاڑی کے قریب دھماکے میں سرکاری ٹھیکدار انور سلیمان خیل ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق انور سلیمان خیل بوغ نارائی پہاڑ میں جاری کنسٹرکشن کام کا معائنہ کررہا تھا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1569028123227820037?t=v0qLUB4Tr6iXCq-Sp1iqDw&s=19

مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اتوار کی شام جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل اعظم ورسک تھانے کے حدود میں پیش آیا۔

حکام نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ تحصیل برمل کے علاقے کجے پنگاہ میں ہوا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

ان کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کا تھا جو سڑک کے کنارے رکھا گیا تھاـ

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیاـ

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش ہسپتال لائی گئی جس کی شناخت سرکاری ٹھیکدار انور سلیمان خیل کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ علاقے میں ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی پر دھماکہ ہوا۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں