سوات سے غیر ملکی موبائل کمپنی کے 7 ملازمین اغوا، رہائی کیلئے 10 کروڑ تاوان کا مطالبہ

سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی موبائل سروس کمپنی کے 7 ملازمین کو اغوا کرلیا۔

ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ساتوں ملازمین کو تحصیل مٹہ سے اغوا کیا گیا ہے۔

ملازمین غیر ملکی کمپنی کے موبائل ٹاور کے تعمیراتی منصوبے پر کام کررہے تھے۔

زاہد نواز نے بتایا کہ ملزمان نے کمنی ملازمین کو رہا کرنے کے بدلے دس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں