امریکا بھارت میں 6 ایٹمی توانائی پلانٹ لگائے گا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا اور بھارت نے سیکورٹی اور سول نیوکلیئر تعاون جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے بھارت میں 6 ایٹمی توانائی پلانٹ لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے امریکا اور بھارت کے نویں اسٹریٹیجک اینڈ سیکورٹی ڈائیلاگ کا نواں دور واشنگٹن میں ہوا۔

اجلاس میں دونوں ملکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاو اور ہتھیار غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ لگنے سے بچاو کا عزم دہرایا۔اس موقع پر دو طرفہ سیکورٹی اور سول نیوکلیئر تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا گیا جس کے تحت امریکا بھارت میں چھ جوہری پلانٹ قائم کرے گا

اجلاس میں اسپیس خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں