سانحہ ماڈل ٹاﺅن: عدالت نے پولیس کو نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون پر تحقیقاتی ٹیم کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقاتی ٹیم سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تفتیش کرے گی تاہم نیب نے مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے تفتیش کے لیے پنجاب پولیس ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کو نواز شریف سے ماڈل ٹاون کیس کی تفتیش کی اجازت دے دی۔

پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف ماڈل مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، جیل میں ان سے تفتیش کی اجازت دی جائے۔

ادھر نیب کی جانب سے پنجاب پولیس کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے تفتیش کے لیے پنجاب پولیس ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں