بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 3 بھارتی فوجی جہنم واصل، 2 زخمی

مظفر آباد+ راولپنڈی (بیورو رپورٹ/ نمائندہ ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور کوٹ کھتیرہ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ 

جوابی کارروائی میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناکر مؤثر جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کے ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں