گیس صارفین کیلئے ٹیرف سلیبز تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( عاطف عباس) حکومت نے اضافی بلوں کے معاملے کو حل کرنے کے لیے گیس گھریلو صارفین کے لیے بل سلیبز میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیاہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی بلوں کے ٹیرف سلیبز کے ماڈل کو اپنایا جاسکتا ہے ۔ دسمبر جنوری میں 30 فیصد گیس صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے تھے جس کے بعد وزیر اعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، اس حوالے سے ایس این جی پی ایل نے گیس بلوں کے آخری 4 سلیبز کے نرخ کو تبدیل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ گیس صارفین کےلیے 7سلیبز بنائے گئے اور جیسے ہی گیس یونٹس دوسرے سلیبس پر منتقل ہوتی تھیں۔

صارفین کو پہلے سلیبس کے نرخ چارج کرنے کےبجائے دوسرے سلیبس کے نرخ ادا کرنا پڑتے تھے،7 سلیبز بننے اور نئے نرخ آنے کے بعد صارفین کو شدید پریشا نی کا سامنا تھا

ذرائع نے سمجھاتے ہوئے بتایا ہے کہ مثال کے طور پر اگر صارفین نے پہلے سلیب کے بعد دوسرے سلیب میں صرف 7 یونٹس استعمال کی ہیں تواس کا گیس کا تمام بل دوسرے سلیب کے مطابق آتا تھا اور تمام یونٹس کے نرخ دوسرے سلیب کے مطابق چارج کیے جاتے تھے اب اس طریقہ کار کو تبدیل کر کے اگر دوسر ے سلیب کی جتنی یونٹس استعمال ہونگی وہی یونٹس اسی سلیب کے مطابق چارج کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے کابینہ کی توانائی کمیٹی میں بھی یہ معاملہ زیر بحث لایا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں