ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم سرد اور خشک رہیگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں