240

چاغی: ایرانی حدود سے متعدد مارٹر گولے فائر، دھماکے سے پھٹ گئے۔

چاغی (نمائندہ ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر تفتان اور پاک ایران سرحدی علاقے تالاپ میں ایرانی حدود سے بیک وقت متعدد مارٹر گولے فائر کیے گئے جو زور دار دھماکے سے میدانی علاقے میں گر کر پھٹ گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق متعدد مارٹر گولے پاکستانی سرحد کے اندر گرے جہاں آس پاس کئی آبادیاں ہیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا
جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایرانی علاقے سے گولہ باری کا یہ واقعہ بارڈر پلر نمبر 94 پر پیش آیا جہاں تالاپ اور گرد و نواح کے علاقے میں سرحد پار سے متعدد مارٹر گولے فائر کیئے گئے جو زیادہ تر میدانی علاقوں میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک مارٹر گولہ کجھور کے باغ میں ایک درخت کو لگا جس کی وجہ سے کجھور کا درخت زمین بوس ہوگیا. سرحد پار گولہ باری سے جہاں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے وہیں علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا. سرحدی خلاف ورزیوں کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان سوبان دشتی کی قیادت میں لیویز فورس اور فرنٹیئر کور کے دستے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے مختلف متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور سرحدی علاقوں میں لوگوں کی جان و مال کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے سرحدی علاقے میں لیویز فورس اور فرنٹیئر کور کی گشت بڑھا دی۔ لیویز حکام کے مطابق سرحد پار گولہ باری اور سرحدی خلاف ورزی پر ایرانی حکام سے رابطہ کرکے احتجاج شدید احتجاج ریکارڈ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں