شامی کیمپوں سے 55 داعشی جنگجوئوں کی فرانس واپسی

دمشق + پیرس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شام کے پناہ گزینوں میں موجود 55 فرانسیسی شہریوں کو ان کے آبائی وطن بھجوا دیا گیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق شام میں کردوں کے زیر انتظام کیمپوں میں موجود فرانسیسی شہریوں اور ان کے بچوں کی وطن واپسی کے لیے آپریشن کیا گیا اور 55 افراد کو واپس بھجوا دیا ہے۔

واپس بھجوائے گئے شہریوں میں 40 بچے اور 15 خواتین شامل ہیں۔ بچوں کو چائلڈ کیئر سروسز کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں انہیں تمام طبی اور سماجی سہولتیں دستیاب ہوں گی جب کہ خواتین کو قانونی کارروائی کے لئے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

شامی کیمپوں میں رہنے والی 2 فرانسیسی خواتین نے یورپی عدالت برائے انسانی حقوق سے اپنے وطن واپسی کے لئے رجوع کیا تھا۔ یہ خواتین داعش میں شامل ہونے کے لئے شام گئی تھیں۔

داعش نے شام اور عراق میں اپنے خلافت کا اعلان کیا تھا اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو یہاں آنے کی دعوت دی تھی۔

داعش کے پروپیگنڈے میں پھنسنے والے 40 ہزار غیر ملکی شام اور عراق گئے تھے جن میں ہزاروں خواتین بھی شامل تھیں۔

ان خواتین نے شام اور عراق میں داعش کے جنگجوؤں سے شادیاں کیں اور اب شام میں موجود کیمپوں میں ایسی ہزاروں خواتین اور بچے موجود ہیں جو اپنے آبائی ملک جانے کی خواہش مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں