سی ٹی ڈی کا پنجاب میں آپریشن، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کو لاہور اور دیگر ریجنز سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 1835 گرام بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

ملزمان سے 26 فٹ سیفٹی وائر، 8 ڈیٹونیٹرز، ممنوعہ مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد نور جہد کو لاہور اور طلحٰہ کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا، جبکہ انس خان کو گوجرانوالا اور منظور سرفراز کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا۔

احسان اللہ انمی ایک ملزم کو راولپنڈی سے جبکہ صدیق شہزاد، طاہر سلیم اور اصغر ناصر کو ملتان سے حراست میں لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج ہیں جن کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سات روز کے دوران سی ٹی ڈی نے 387 کومبنگ آپریشن کئے ہیں، جن میں 145 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 76 مقدمات درج کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں