صومالیہ: موغادیشو میں خودکش بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی، 300 زخمی

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

صومالیہ کے صدر نے گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں کا ذمہ دار الشہباب گروپ کو ٹھہرایا ہے۔

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے کہا ہے کہ دارالحکومت موغا دیشو میں دو کار بم دھماکوں میں 100 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔ 

صومالیہ کے صدر نے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔ 

صومالیہ میں اقوام متحدہ کے مشن نے ’وحشیانہ حملے‘ کی مذمت کی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ موغا دیشو میں گزشتہ روز وزارت تعلیم کی عمارت کے نزدیک دو خودکش کار بم دھماکے کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں