امریکا اور جنوبی کوریا کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز

سیول (ڈیلی اردو) امریکا اور جنوبی کوریا کی سب سے بڑی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

امریکی فضائیہ کے مطابق ویجیلنٹ اسٹورم نامی مشقیں جمعے تک جاری رہیں گے،جس میں شامل دونوں ملکوں کے 240 جنگی طیارے تقریبا 1,600 پروازیں کریں گے۔

مشقوں میں دونوں ملکوں کے ایف 35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کا فضا میں ایندھن بھرنے والا طیارہ بھی مشقوں کا حصہ ہے۔

شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکا فضائی مشقوں کی مذمت کی ہے۔

امریکا اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے اس طرح کی تربیت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں