برکینا فاسو میں جہادیوں کا حملہ، 15 فوجی ہلاک، 4 زخمی

افریکی ملک برکینا فاسو میں دہشتگرد جہادی تنظیم کے حملے میں 15 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بریکنا فاسو کے فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورما صوبے میں اتوار کے روز فوجی کاروان ایک سپلائی مشن سے واپس آ رہا تھا کہ راستے میں جہادیوں نے فوجیوں پر حملہ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ جہادی تنظیم کے دہشتگردوں کے حملے میں 15 فوجی اہلکار اور رضاکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد 11 فوجی اہکار تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ افریکی ملک برکینا فاسو 2015 سے القائدہ اور داعش سے منسلک شدت پسند گروہوں سے نبرد آزما ہے جبکہ ساتھ ہے ملک کو سب سے بڑا بحران گزشتہ ماہ ہی پیش آیا جس دوران فوجی افسران نے اپنے ہی کمانڈر کو برطرف کر دیا تھا اور ایک ہی مہینے میں دوسری بار تختہ الٹنے کا واقعہ رونما ہوا تھا۔

برکینا فاسو کی اس بحرانی صورتحال کے پیش نظر 2015 سے اب تک 20 لاکھ سے زائد لوگ اپنے علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران شورشوں کی نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں