کرائسٹ چرچ حملہ: ‏لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی نعیم راشد ہیرو بن گئے

کرائسٹ چرچ + اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرائسٹ چرچ مساجد حملے میں کے وقت دہشتگرد کا مقابلہ کرتے ہوئے لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونےوالے پاکستانی نعیم راشد ہیرو بن گئے۔

عالمی میڈیا بھی نعیم راشد کی بہادری کو سرا رہاہے، حملے میں نعیم راشد اور ان کے بیٹے شہید ہوئے جبکہ حافظ آباد کے امین زخمی ہوئے،
پاکستانی بہادر شہری نعیم راشد نے مساجد پرحملے کرنے والے دہشتگرد کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور لوگوں کو بچانے کیلئے اپنی جان قربان کردی۔

ایبٹ آباد کے نعیم راشد اور بیٹے طلحہ نعیم نے واقعے میں جام شہادت نوش کیا، عالمی میڈیا پر ہیرو قرار دے دیا گیا، نعیم راشد 2009 میں نیوزی لینڈ گئے تھے اور 2010 میں بیوی اور 3 بیٹوں کو بلایا۔

پروفیسر نعیم راشد کی بہن اور سابق ایم پی اے آمنہ سردارکا کہنا ہے کہ میت پاکستان لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، مرحوم کے گھر ایبٹ آباد صف ماتم بچھ گئی تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب حملے میں حافظ آباد کے امین کے زخمی ہونے کی خبرملتے ہی اہلخانہ غم میں ڈوب گئے

میڈیا سے گفتگو میں محمد امین کے صاحبزادے یاسر نے آنکھوں دیکھا حال سنایا جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق حملے میں 4پاکستانی زخمی اور 9 لاپتا ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں