خاتون سے زیادتی کا الزام: سری لنکن کرکٹر دھنشکا آسٹریلیا میں ہوٹل سے گرفتار

کینبرا (ڈیلی اردو) سری لنکن کھلاڑی دھنشکا گوناتھیلاکا کو آسٹریلوی پولیس نے ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھنشکا گوناتھیلاکا کو آسٹریلوی خاتون سے زیادتی کے الزام میں اتوار کی صبح ہوٹل سے گرفتارکیا جس کی سری لنکن بورڈ نے تصدیق کردی ہے، دھنشکا کو پیر 7 نومبرکوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی کی مشاورت سے معاملے کی فوری تحقیقات کریں گے اور مجرم ثابت ہونے پر کھلاڑی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ اُسے آئی سی سی نے بتایا ہے کہ دھنشکا گوناتھیلاکا کو سڈنی میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انجری کے باعث گوناتھیلاکا ورلڈ کپ سے باہرہوچکے تھے گوناتھیلا اس سے قبل بھی غیرملکی خاتون کے بیان پرمعطل ہوچکے ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ سڈنی میں ایک 29 سالہ خاتون کے ساتھ گزشتہ ہفتے مبینہ جنسی زیادتی کی گئی تھی جس کی تحقیقات کے بعد ایک سری لنکن شہری پر فرد جرم عائد کی ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز اسٹیٹ سیکس کرائمز اسکواڈ کے کمانڈر جاسوس سپرنٹنڈنٹ جین ڈوہرٹی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ جوڑا سڈنی میں پہلے سے طے شدہ میٹنگ میں ملا تھا جہاں انہوں نے شراب پی اور خاتون کے گھر واپس جاکرمرد نے اس پر جنسی حملہ کیا۔

گناتھیلاکا نے 2015 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور آٹھ ٹیسٹ، 47 ون ڈے اور 46 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں