مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا پلان تھا، عمران خان

لاہور (ڈیلی اردو) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا پلان تھا، معلوم تھا کہ وزیر آباد یا گجرات میں قتل کیا جائے گا۔

لاہور میں بیرسٹر اعتزاز احسن سے ملاقات اور سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا جب میری مقبولیت بڑھی تو تین لوگوں نے مجھے قتل کرنے کا پلان بنایا۔ اپنے 4 سالہ دور میں بہت بے بس تھا۔ میری لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پاکستان کو حقیقی آزادی نہیں مل جاتی۔

عمران خان نے کہا جن لوگوں کو میں نے نامزد کیا وہ بے قصورہوں گے توتفتیش سے نکل جائیں گے، معلوم تھا مجھے قتل کریں گے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرادی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ملزم نوید کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، پنجاب حکومت کی ملزم نوید کی حفاظت کی ذمہ داری لگادی ہے، سعد رضوی نے خود کو بڑے اچھے اندازسے ملزم نوید سے الگ کیا۔

عمران خان نے کہا اتحادی حکومت نہیں بننی چاہیے ورنہ بلیک میل ہوتے رہیں گے، فوج سے کوئی لڑائی نہیں صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا، نظام چلانا ہے تو مینجمنٹ کے ساتھ وزیراعظم کو بااختیاربنانا ہوگا، فوج مثبت انداز میں بہترین کردار ادا کر سکتی ہے، عمران خان آرمی چیف کی مدت میں توسیع کاجواب گول کرگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں