لکی مروت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے عبدالخیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی فورس کے مشترکہ انٹلیجنس بیسڈ اپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1589698196129075200?t=_gi4NjheAyXZ3XyfOw1dhw&s=19

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیزو کے علاقے عبدالخیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی فورس نے چھاپہ مارا۔ اس دوران دہشت گردوں نے فورسز کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ جوابی فائرنگ سے ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تعلق رکھنے والا ارشاد عرف حیدر نامی دہشت گرد مارا گیا۔ مبینہ ملزم کے قبضے سے خود کار اسلحہ ایمونیشن، گرنیڈ برامد کرلیا گیا۔

علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے فورسز نے سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹی پی ٹیبو گل گروپ سے تعلق رکھنے والا ارشاد عرف حیدر نامی دہشت گرد علاقے میں دہشت کی علامت بن چکا تھا اور پولیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں