جنوبی وزیرستان: شدت پسندوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی، اسلحہ اور گاڑی ساتھ لے گئے

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے رات کو پولیس اسٹیشن راغزائی پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے پولیس اسٹیشن راغزائی پر رات کی تاریکی میں نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدت پسندوں نے تھانے کی عمارت پر دستی بم بھی پھینکے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1590214800675868672?t=me6RHbtztdb0ESnPJFKrKw&s=19

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت حمید اللہ اور فرمان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی، مسلح افراد فرار ہوتے وقت سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

سرکاری ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ حملہ آور تمام سرکاری اسلحہ لیکر فرار ہو گئے۔ جبکہ لوٹے گئے اسلحہ میں درجنوں جدید خود کار ہتھیار اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شدت پسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

‏دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہچحملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے اور 15 گرفتار ہوئے۔

تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا کہ گرفتار پولیس اہلکار جنگی قیدی تھے ان کو مارنے،  فدیہ لینے، بدلے میں قیدی رہا کرانے اور احسانا رہا کرنے میں ہم نے آخری آپشن اختیار کر کے محمکہ پولیس پر یہ بات واضح کردی ہے کہ ہماری اصل جنگ غلام فوج کے ساتھ ہے، آپ بلاوجہ ہمارے سامنے آنے سے گریز کریں۔

طالبان ترجمان نے مزید لکھا ہے کہ پولیس کی تعمیر کردہ چوکی اور وین کو جلا دیا گیا اور ایک LMG گن سمیت 21 مختلف مشین گنز اور ایک گاڑی غنیمت کے طور پر حاصل۔

اپنا تبصرہ بھیجیں