مردان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) سی ٹی ڈی مردان نے کاٹلنگ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد عبید ہلاک ہوگیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر مطلوبہ عسکریت پسند کو گھیرے میں لے لیا تو ملزم نے اچانک چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ شروع کر دی۔

چھاپہ مار ٹیموں نے بھی جوابی کارروائی کی، بعدازاں دوران سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم جنگجو عبید عرف محمود ہلاک پایا گیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1590621564864983040?t=EMM-DYJ1V8a9xOG_-VqJig&s=19

بیان کے مطابق ملزم عبید نے کچھ دن قبل سپشل برانچ کے سب انسپکٹر فرید خان کو اپنے گھر کے سامنے ہلاک کیا تھا اور دہشت گردی کے دیگر کئی مقدمات میں بھی سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کو مطلوب تھا، اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ بنڈل وئیر اور 90 عدد کارتوس، ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ 45 عدد کارتوس، 3 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کی گئی۔

بیان کے مطابق صوبائی حکومت نے ہلاک شدہ عسکریت پسند کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں