10

اضافی بل: حکومت گیس صارفین کو ڈھائی ارب روپے واپس کریگی

اسلام آباد (عاطف عباس) حکومت گیس صارفین کواڑھائی ارب واپس کرے گی، غیر ضروری پریشر فیکٹر اور گیس ٹیرف میں نقص کی وجہ سے اضافی رقم وصول کی گئی تھی۔

وزارت پٹرولیم کی انکوائری کمیٹی ا ور انٹرنیشنل آڈٹ فرم فرگوسن جسے اضافی گیس بلوں کے معاملے کے آڈٹ کے لیے ہائیر کیا گیا تھا ،22 مارچ کو وزیر اعظم کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم میں تسلیم کیا کہ گیس ٹیرف سلیبز میں ٹیکنیکل غلطیاں،33لاکھ اضافی بل بھیجے ،رواں موسم سرما میں صارفین سے اضافی بل وصول کیے گئے ، نئے گیس سلیبز بنانے میں وزارت پٹرولیم کے شعبہ گیس سے تکنیکی غلطی ہوئی ہے، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ نے پچاس فیصد (3.3ملین) صارفین کو اضافی بل بھیجے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اضافی بلوں والے صارفین پر گیس پریشر فیکٹر لگایاگیا ہے اور 33لاکھ گیس صارفین پر پریشر فیکٹر کے ساتھ بلنگ کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ2 فیصد پریشر فیکٹر سے زیادہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی اور سزا بھی دی جائے گی

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں