کراچی: دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی سی ٹی ڈی اہلکار دوران علاج چل بسا

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس جنجال گوٹھ کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر چھاپے کے دوران مقابلے میں زخمی سی ٹی ڈی اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق یکم اکتوبر کو سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی حکام اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ شدید زخمی اہلکار ارشد جدون کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں منگل کی صبح ارشد جدون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔

ارشد جدون ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی تھا۔ ارشد جدون تقریباً ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ مقابلے میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کالعدم تنظیم کے دو دوہائی پروفائل دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں