پنجاب میں ایک ہفتے کے دوران 461 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار

لاہور (اے ڈی شہزاد) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کر لیئے گئے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاح میں 461 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیئے گئے۔اس دوران 55 مشکوک افراد سے تفتیش کی گئی اور 7 دہشت گرد گرفتار کیئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان، عبداللہ، نعمان، اکرم، صدیق، احسن اور شعیب شامل ہیں، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے، آپریشن کے دوران 55 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں