اسرائیلی فضائی حملے میں 4 شامی فوجی ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیلی طیاروں نے شام میں ملٹری زون پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے صوبوں حمص اور حماۃ میں فوجی زون پر شدید بمباری کی اور ایران حمایت یافتہ عسکری گروپ کے اڈے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

دوسری جانب شام کے سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے حملہ آور طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ادھر شام میں جنگ مانیٹرنگ ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ حزب اللہ کے اسلحہ اور بارودی ذخائر پر بمباری کر کے تباہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں