ڈیرہ اسماعیل خان کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن

ڈی آئی خان (س و ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ کے پہاڑی علاقوں کھوئی بہارہ اور کھوئی پیور میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز فورسز کا مشترکہ آپریشن ہونے کی اطلاعات ملی ہے۔

سرکاری ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ آپریشن میں ایف سی، فوج، پولیس، سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔ ذرائع نے مزید بتایا آپریشن کا دائرہ کار بلوچستان اور پنجاب کے متصل پہاڑی علاقوں میں بھی ہوا۔ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

پہاڑی علاقوں میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے کئی خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنڈا پور گروپ اور ٹی ٹی پی کے دہگر دہشتگردوں گروپوں کے کئی سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار سہولت کارروں/ دہشت گردوں سے تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار سہولت کارروں/دہشت گردوں سے حاصل معلومات پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

آپریشن سے واپسی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر کی گاڑی الٹنے سے ڈرائیو سمیت زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں