ملک کو بچانے اور چلانے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی ہے ، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب تک خطے میں امن نہیں ہوگا اس وقت تک دنیا کبھی بھی ترقی نہیں کرے گی افغانستان کی ترقی و خوشحالی سے ہی خطے میں امن آئے گا ملک کو بچانے اور چلانے کا واحد ذریعہ آئین کی بالا دستی اور پارلیمنٹ کی مضبوطی ہے جب تک ملک کی خارجہ و داخلہ پالیسی پارلیمنٹ میں نہیں بنائی جائے گی اس وقت تک کبھی بھی داخلہ و خارجہ پالیسی درست نہیں ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخوا وطن میں کئی سالوں سے جو کچھ ہوا انتہائی خطرناک کھیل کھیلا گیا پر امن قبائلی مشران ،سیاسی کارکنوں ،کو ٹارگٹ کیا گیا سوات سے لے کر باجوڑ اور باجوڑ سے لے کر پشاور تک کیا نہیں گزار ہے۔

ہزاروں لوگ دہشتگردی کا شکار ہو گئے شر و شور سے کچھ حاصل نہیں ہوگا پاکستان کے خطرناک حالات میں اس قسم کی باتیں نقصان دہ ہونگی اب بھی وقت ہے کہ ملک کو صحیح معنوں میں چلانے کے لئے آئین اور قانون پر عملدارآمد کرنا ہوگا اس ملک کو بچانے اور چلانے کا واحد راستہ یہ ہوگا کہ آئین بالا دست ہو گی پارلیمنٹ طاقت کا سر چشمہ ہوگا خارجہ اور داخلہ پالیسی پارلیمنٹ کے اندر بنائی گی پھر یہ ملک چل سکتا ہے احتساب کے نام پر جو ڈرامہ رچایا جا رہا ہے یہ صرف اورصرف انتقامی کارروائیاں ہیں اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر خطے میں امن ترقی اور خوشحالی چاہتے ہو تو افغانستان کی ترقی میں سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا افغانستان اہل آزاد اور خود مختار ریاست ہے اب دنیا کو سوچنا ہوگا کہ کسی بھی ملک میں مداخلت کرنے سے حالات ٹھیک نہیں ہونگے بلکہ مزید حالات بگڑے گیں۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام اور آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کی ہے اگر جمہوری کے خلاف کوئی بھی سازش ہوئی تو اس کی ہم مذمت کریں گے نیوزیلینڈ میں ہونے والے دہشتگردی کی واقع کی مذمت کرتے ہیں جہاں بھی دہشتگردی ہوتی ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں