حملے کا خدشہ، وزارت داخلہ کا پی ٹی آئی سے راولپنڈی میں مارچ مؤخر کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو خط لکھا ہے۔

وزارت داخلہ کا خط میں کہنا ہے کہ مارچ کے دوران عمران خان اور شرکاء کو خطرہ ہے، لہٰذا سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

داخلہ نے رسک اسسمنٹ رپورٹ صوبوں کو ارسال کردی جب کہ خط کی کاپی وزیراعظم آفس اور پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری اسد عمر کو بھی بجھوائی گئی ہے۔

مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتی ہیں، حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے۔

وزارت داخلہ نے خط میں لکھا کہ عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے جب کہ عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے، لہٰذا پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو مؤخر کرے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے 26 نومبر بروز ہفتہ حقیقی آزادری مارچ کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی تھی۔

عمران خان کی کال کے بعد پنڈی کے علامہ اقبال پارک میں خیمہ بستی، اسٹیج سمیت دیگر تیاریوں کے لئے کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں