اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی نعیم راشد کو قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی سے متاثر ہونے والے پاکستانی خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
We stand ready to extend all our support to the families of Pakistani victims of the terrorist attack in Christchurch. Pakistan is proud of Mian Naeem Rashid who was martyred trying to tackle the White Supremacist terrorist & his courage will be recognized with a national award.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2019
وزیراعظم عمران خان نے واقعے کے دوران دہشتگرد کو پکڑنے کی کوشش کرنے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو میاں نعیم راشد پرفخرہے۔ نعیم راشد نے دہشت گردی سے نمٹنے اور سفید فام دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کی، بہادری دکھانے پر میاں نعیم کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم راشد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرائسٹ چرچ میں مقیم تھے۔ 15 مارچ کو وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کررہے تھے، اس دوران انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کی اور اپنی جان قربان کردی، دہشتگردی کے اس واقعے میں ان کے بیٹے بھی شہید ہوئے ہیں۔