پشاور میں سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم حملہ

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گلبہار نمبر 4 میں نامعلوم افراد سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی پھینک کر فرار ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ دستی بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق کچھ دن قبل نامعلوم افراد کی جانب سے بھتے کی کال موصول ہوئی تھی جس سے متعلق حاجی جاوید نے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں