آسٹریلوی سینیٹر کو مسلمانوں سے متعصبانہ رویہ مہنگا پڑ گیا

سڈنی (ویب ڈیسک) ائیرپورٹ پر بھی لوگوں نے گھیر کر اسے خوب سنائیں۔ ان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آن لائن پٹیشن پر لاکھوں افراد دستخط بھی کر چکے ہیں۔

متعصب آسٹریلوی سینیٹر فریسر ایننگ کو ائیرپورٹ پر لوگوں نے گھیر لیا۔ سینیٹر کو دہشت گرد کا دفاع کرنے پر لوگوں نے خوب سنائیں، سینیٹر نے وہاں سے نکل جانے میں ہی عافیت جانی۔

فریسرایننگ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے آن لائن پٹیشن پر لاکھوں لوگ دستخط کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے میلبرن میں میڈٖیا سے گفتگو کے دوران لڑکے نے سینیٹر فریسر کے سر پر انڈا پھوڑ دیا تھا۔

آسٹریلوی سینیٹر نے اپنے دہشت گرد کا دفاع کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ حملے کا ذمہ دار مسلمانوں کی موجودگی کو ہی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں