کراچی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد اللہ کی رحمتوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد اللہ کی رحمتوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔
آرمی چیف نے پی سی بی ، تمام ٹیموں، آرگنائزرز، انتظامیہ ، پاکستان رینجرز سندھ، سندھ پولیس اور کراچی کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور کور کمانڈر کراچی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بیٹھ کر پی ایس ایل کا فائنل دیکھا ہے۔