‏جنوبی وزیرستان: سنئیر صحافی حفیظ اللہ اور اس کے بھائی کے گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا

وانا (دین محمد وزیر) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں خوجل خیل قبیلے نے وانا پریس کلب کے چئیرمین اور آر وائی نیوز کے رپورٹر حافیظ اللہ وزیر، اسکے بھائی سیف اللہ اور اسکے چچا زاد بھائی حضرت اللہ کے تین گھروں کوآگ لگا کر نذر آتش کردیا۔

حافیظ اللہ کے مطابق گھروں میں دو کروڑوں کا قیمتی سامان بھی خاکستر ہوکر رہ گیا گھروں کی نذر آتش کرنے کے دوران مقامی ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بن بیٹھی تھی۔

حافیظ اللہ کے بھائی سیف اللہ نے کہا کہ میں نے عدالت میں باقاعدہ رٹ بھی دائرکر رکھی تھی لیکن قوم خوجل خیل نے عدالت کا پاس نہ رکھتے ہوئے روایاتی لشکر کشی کرکے ہمارے گھروں کو مسمار کردیا جو آئین و قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے حکومت اور عدالت سے اس کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا واضح رہے کہ پچھلے دو دن سے وزیر گرینڈ جرگہ سمیت قبائلی عمائدین، علماء کرام اور ایم این اے علی وزیر نے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ لیکن انکی مخلصانہ کاوشیں رنگ نہ لے آسکیں۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ضلعی انتظامیہ نے خوجل خیل قوم کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا۔ وانا کے مقامی صحافیوں نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں