اسلام آباد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

اسلام آباد (ڈیلی اردو) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی دارالحکومت کو ایک اور دہشت گرد حملے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا، سکیورٹی اداروں نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 کارکنوں کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے۔

گرفتار کیے گئے ایک ملزم کا تعلق صوابی جبکہ دوسرے کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے، ملزموں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں