لکی مروت میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ساتھی سمیت ہلاک

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اس کا دوست ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور ہیڈ کانسٹیبل سے سرکاری کلاشنکوف لے کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ کا یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل تھل کے قریب پیش آیا جس کانسٹیبل یونس خان اور اس کا ساتھی عصمت اللہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے،

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1611267787003170817?t=C-gW0YnDdg0spik9iavE9g&s=19

ریسکیو نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ شادی خیل پولیس کی کار پر فائرنگ سے سمیع اللہ نامی پولیس اہللار ہلاک جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان لکی مروت کے مطابق بیٹنی سب ڈویژن میں تھانہ ورگاڑی پولیس پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کی مدد کیلئے مقامی لوگ مسلح ہوکر نکل آئے اور دہشت گردوں پر فائرنگ شروع کردی اس دوران قریبی تھانوں سے بھی پولیس نفری طلب کرلی گئی۔

دوسری جانب مروت کینال روڈ پر تھانہ ورگاڑی پولیس کی مدد کیلئے جانے والی تھانہ شادی خیل پولیس کی کار پر فائرنگ ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار سمیع اللہ ہلاک جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او حبیب اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پولیو ٹیم کی حفاظت پر معمور اہلکاروں پر فائرنگ اور دستی بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں