سبی(طاہر علی شاہ) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر و بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی پر بگٹی قبائل آنچ نہیں آنے دیں گے ، جنگ مسلط کی تو دنیا کے نقشے سے مٹ جاؤ گے جمہوری وطن پارٹی پاک افواج کی صلاحیتوں پر ناز کرتی ہے پاکستان امن کا خواہش مند جبکہ بھارت دنیا کے امن کے لئے خطرے کا باعث بن چکا ہے پاکستان کی سلامتی دفاع کے لئے بگٹی قبائل کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار بنا کر ملک وقوم کی حفاظت کرے گاپاک افواج کی موجودگی میں کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی محب وطن بگٹی قبائل ملک و قوم کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ بگٹی میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی وجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں جمہوری وطن پارٹی کے کارکناں و بگٹی قبائل کے عمائدین بھی موجود تھے قبل ازین نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی کی قیادت میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی شرکاء نے پلے کارڈز بینرز تھام رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کے حق میں نعرے درج تھے بھارتی جاریت کے خلاف احتجاجی جلسہوریلی سے جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر و بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی،حاجی میر لیات علی بگٹی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہش مند ہے قیام امن کے لئے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت نے ایسے متعدد اقدامات کیے ہیں جو جنوبی ایشیاء کی ترقی کا باعث بن سکتے ہیں پاکستانی سرحدوں پر گشیدگی برقرار رکھ کر بھارت موجودہ حالات میں پاکستان کی نسبت اپنے لئے مسائل پیدا کررہا ہے پاکستان کی مسلح افواج بھارت کو جواب دینے کے لئے تیار ہے پاکستان اپنی سرحدوں پر کسی قسم کی دراندازی برادشت نہیں کر سکتا بھارتی سرکار اور اس کے حامی جس قدر اشتعال انگیزی کریں گے اور خطے میں گشیدگی کا باعث بنیں گے عالمی برادری ان کو مسترد کرتی رہے گی یقیناًپاکستان نے امن کے لئے تحمل سے کام لیا ہے ان حالات میں پاکستانی قوم پر عزم ہے کہ مضبوط مستحکم پاکستان تا ابد قائم رہنے کے لئے وجود میں آیا مقررین نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جس طرح بہادر سے بھارتی طیارے مار گرے جس سے پوری قوم کا سرفخر سے اونچا ہوا پاکستان افواج نے جس طرح حسن سلوک کرکے بھارتی پائلٹ کو آزاد کیا وہ پوری دنیا کے لئے امن کا پیغام ہے مقررین نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ڈیرہ بگٹی سمیت ملک بھر میں آباد بگٹی قبائل اپنے ملک کا دفاع کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں اگر بھارت نے جارحیت کی تو بھارت ہمیشہ ہمشیہ کے لئے ختم ہوجائے گا بگٹی قبائل پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک وقوم کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا بھارت کے خلاف نعرے بازی اور پاکستان افواج کے حق میں پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
Follow me on Twitter
My Tweetsنیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]