خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کی ہلاکت: ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئیں

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نوید صادق اور انسپکٹر ناصر بٹ کے ہلاکت میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1610278006102138881?t=Vo9XuXOhoCP8nxTDdq7zSQ&s=19

ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جو پاکستان کی تمام چیک پوسٹوں کو فراہم کردی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملوث حملہ آواروں کے نام عمر خان اور اسداللّٰہ خان ہیں۔

واضح رہے کہ خانیوال دہشت گردی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور خانیوال چک نمبر 32/3910 آر کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ساہیوال میں ہلاک ہونے والے آئی ایس آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت اور انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں