بلدیاتی الیکشن کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشت گردی کا خطرہ

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشت گردی کا خطرہ، دہشت گرد الیکشن کے درمیان کراچی کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے. پولیس کی اضافی نفری شہر بھر میں تعینات کردی گئی ہے۔

قومی سلامتی کے اداروں نے الیکشن کمیشن کو اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی خدشات ہیں لہٰذا الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے، کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی الیکشن کے درمیان دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن 15جنوری کو ہی منعقد ہوں گے.اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں