پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کی فضائی حدود کی جزوی بندش میں مزید 24 گھنٹے کا اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی فضائی حدود کی جزوی بندش میں مزید چوبیس گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا۔ فضائی حدود کی جزوی بندش انیس مارچ سہ پہر تین بجے تک برقرار رہے گی۔

نوٹم نے پاکستان کی فضائی حدود کی جزوی بندش میں مزید چوبیس گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔ فضائی حدود کی جزوی بندش 19 مارچ سہ پہر تین بجے تک برقرار رہے گی۔

مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق کی جانب جانے والی پروازیں بند رہیں گی۔ شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی۔ رحیم یارخان، سیالکوٹ اور سکھر ایئرپورٹس بھی 19مارچ تک بند رہیں گے۔

پاکستان آنے اور جانے کیلئے صرف مخصوص فضائی حدود استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں