نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی والدہ کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) 1971کی پاک بھارت جنگ میں اپنے غدار استاد کی طیارے کو اغوا کر کے بھارت لے جانے کی کوشش کو ناکام بناکر طیارہ تباہ کرنے والے قومی ہیرو اور نشان حیدر حاصل کرنے والے راشد منہاس شہید کی والدہ کا بھی انتقال ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی ہیرو، 1971 کی جنگ میں شہادت کا مقام حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ شہید راشد منہاس کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

شہید راشد منہاس کی والدہ راشدہ منہاس طویل عرصے سے علیل تھیں اور سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ جبکہ اب ان کے انتقال کی خبر موصول ہوئی ہیں۔ انتقال کے وقت راشدہ منہاس کی عمر 95 برس تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں