اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) مغربی کنارے اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 17 روز میں اب تک اسرائیلی فوج نے 17 فلسطینیوں کو ہلاک کرچکی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے جنین میں دو فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں نوجوانوں کی شناخت 57 سالہ جواد فرید اور 28 سالہ محمد بسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے دونوں نہتے فلسطینیوں کو سینے میں گو لیاں مار کر ہلاک کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں